وزیراعظم کا 27 مارچ سے غربت کے خاتمے سے متعلق جامع پروگرام شروع کرنے کا اعلان              سونے کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 70ہزار 500روپے              آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر              ڈاکٹر سعید کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم              اسد منیر مبینہ خودکشی ،چیئر مین نیب کا انکوائر ی خود کر نے کا فیصلہ              چین سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے              نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

گرفتار کا ڈار یا کچھ اور ۔۔۔ 26 دسمبر کے بعد پی پی کیا کرنے جارہی ہے ؟جیالوں کیلئےدھماکہ دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پیپلزپارٹی کے اہم رہنما مو لا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف کسی قسم کی کرپشن یا منی لانڈرنگ کے حکومت کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ،اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو عوا م کے سامنے لائیں ،ہم نے بہت شائستگی دکھا دی اب 26دسمبر کے بعد وزراءکو بولنے نہیں دینگے ،حکومت کو بتائینگے کہ اپوزیشن کیا ہو تی ہے ۔وزراءکر کڑی تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزراءکے پاس کوئی کام کرنے کیلئے نہیں ہے ،وہ صرف میڈیا پر آکر جھوٹ بولتے ہیں ،مشرف کو سلامی اور ہماری جوتیاں اٹھانے والے وزراءسب آزمائے ہوئے ہیں ،جو وعدہ اور خواب ان لوگوں نے عوام کو دکھائے تھے وہ کہاں گئے ،کیا ان کے وعدے اور تبدیلی انڈوں پر آکر رک گئی ہے ،انہوں نے کہا تکبر کی زبان بولنے والوں کو بھگتنا بھی پڑے گا ،روز روز اڈیالہ کی باتیں کرنے والوں کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ وہ خود بھی اس میں جا سکتے ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ان لوگوں کے پاس کیسے آئی ،ہم نے ضیا کے دس سال بھی گزارے ،اب دیکھ لیں ضیا کہاںہے ؟نواز شریف کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہم اب کھل کر رو بھی نہیں سکتے ہمیں نواز شریف کیساتھ ہمدردی ہے ،زرداری اور فریال تالپور کے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ ہم کبھی بھاگیں گے نہیں ،وزراءصرف الزام لگاتے ہیں اورمیڈیا پر آکر انتشار پھیلاتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ اگر پارلیمنٹ ،آئین اور جمہوریت کو عزت دی تو حکومت کا احترام کرینگے وگرنہ افرا تفری پھیلی تو ہماری ذمہ دار ی نہ ہو گی ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے نئے لوکل نظام کو آئندہ ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ العمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں خیبر پختونخواہ میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا،اس نظام کو مزید ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے نادر اپاسپورٹ اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹس کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں موبائیل دفاترقائم کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان کی عوام کے مسائل بلاتفریق حل کیے جائیں گئے،وفاقی حکومت وزیرستان کے عوام ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے عمران خان کے بیان رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ... تفصیل