آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کمی ؟ گاڑی مالکان کیلئے اچانک شاندار خبرآگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل 11 فیصد جبکہ برطانوی خام تیل 11.6 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد اب پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 2 سے تین روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی کے امکان کی خبر سے عوام کو بھی پُر اُمید کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو ، دو روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔اکتوبر میں ہی عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں،اکتوبرمیں ہی پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا لیکن ہم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ اکتوبر میں جتنی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں حکومت نے آدھی قیمت بڑھائی۔ڈیزل پر لیویز ڈیوٹی 8 سے کم کرکے 6.51 روپے کی۔ ن لیگ کے دور میں پٹرول پر 15 فیصد ٹیکس تھا۔نئی حکومت آئی تو اگست کے آخر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا گیا تھا۔ اسد عمر نے مزید کہا تھا کہ ہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو، دو روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل میں تین روپےاور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔تاہم اب ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں دو سے تین روپے فی لٹر کمی کا امکان پیدا ہو گیا جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں،معیشت کو زیادہ سے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل