اپوزیشن کا مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور معاشی امور پرحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان              چمن ،پاک ،افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار              وزیراعظم نے اپوزیشن کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کو این آر او لینے کی کوشش قرار دے دیا              فوادچوہدری کا ایک مرتبہ پھروزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

وفاق میں کتنے فیصد طالبات منشیات کی عادی ؟تعداد بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے صنفی امتیاز سے متعلق پاکستان کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے ڈیٹا کو غلط قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرِ برائے انسانی حقوق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ پاکستان میں صنفی امتیاز برتا جاتا ہے، لیکن عالمی سطح پر اس کے اعداد و شمار غلط بتائے گئے ہیں۔ڈاکٹر شیریں مزاری کا کنہا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے بھی نیچے دکھایا گیا ہے جو بالکل درست نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ ان کا یہ ریکارڈ درست کرنے سے متعلق بات کر رہی ہے۔اعداد و شمار کی ایک غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ایک بھی خاتون وزیر نہیں بنی لیکن ہمارے یہاں کئی خواتین ماضی میں وزراء رہ چکی ہیں۔شیریں مزاری نے اجلاس کے دوران بتایا کہ موجودہ حکومت ملک میں خواتین کو برابر کے حقوق دلانے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل عالمی اقتصادی فورم کی عالمی سطح پر صنفی تفاوت سے متعلق ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں پاکستان کو دنیا کا دوسرا بد ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔مذکورہ فہرست میں 149 ممالک کے حوالے سے بتایا گیا تھا جس میں پاکستان کا 148واں نمبر تھا جو سعودی عرب سے بھی نیچے تھا۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب، یمن اور پاکستان دنیا کے وہ 4 بدترین کارکردگی والے ممالک ہیں جہاں انتظامی عہدوں پر براجمان خواتین کی تعداد سب سے کم ہے۔اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ڈرگز ٹیسٹنگ لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کردی۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شعور اجاگر کرنے کے لیے حقائق بیان ضرور کیے جائیں مگر اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر بیان نہ کیا جائے اور اس میں احتیاط برتی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ اور حکومت کے لیے بہتر ہوگا کہ اس میں بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں لڑکیاں بھی منشیات استعمال کرتی ہیں جن کی شرح 70 فیصد ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان میں اسکول کی طالبات بھی شامل ہیں۔نومولود بچوں کی اموات روکنے سے متعلق قرارداد منظور بعدِ ازاں قومی اسمبلی میں اناسانی حقوق کے دن سے متعلق ایک قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا جس کے متن میں کہا گیا تھا کہ نومولود بچوں کی اموات روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ماں اور بچہ کی صحت کے لیے صاف پانی، خوراک، علاج معالجے اور تحفظ کے اقدامات کئے جائیں۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ماؤں اور بچوں کے خلاف ہر قسم کے جرائم کو بھی روکا جائے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ... تفصیل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و چیئر مین ائیر مارشل ارشد محمود ملک نے رواں سال مارچ میں 5سالہ سٹریٹجک بزنس پلان حکومت کو بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پلان میں ایوی ایشن پالیسی ،آمدن بڑھانے ،مکمل ... تفصیل