کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو کرکٹ سے بھی بے پناہ لگاؤ ہے اور اب کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جسے شہر قائد میں امن کی بحالی اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔بوم بوم کے نام سے مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے میجر جنرل آصف غفور کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘روشنیوں کے شہر کراچی کے رنگ واپس آگئے، کراچی میں لڑکوں کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ کرکٹ کھیلتے دیکھ کر اچھا لگا۔شاہد آفریدی نے کراچی کا امن بحال کرنے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ ترکی میں ہونے کی وجہ سے انہیں رات گئے سڑک پر کرکٹ کھیلنےکا موقع نہ ملا۔شاہد آفریدی کی اس ٹوئیٹ کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘لالا آپ کو مِس کیا، لیکن اگر آپ ہوتے تو مجھے کوئی بیٹنگ نہ کرنے دیتا۔ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے مزید لکھا کہ ‘کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی۔ساتھ ہی انہوں نے کراچی کی روشنیاں بحال کرنے پر سندھ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی کی سڑک پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا، ‘الحمداللہ روشنیوں کے شہر میں امن اور زندگی بحال ہوگئی’۔ گورنر سندھ نے بھی کراچی کا امن بحال کرنے پر فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔بھارتی کرکٹر نے کہاکہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے ۔ سدھو نے کہاکہ کوریڈور پر ... تفصیل

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی اور 18 ویں ترمیم کے مبینہ رول بیک کے خلاف فروری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے ... تفصیل