تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

سابق وزیراعظم نواز شریف سالگرہ جیل میں منائیں گے یا گھر میں؟ن لیگیوں کیلئے ہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے فیصلے پر کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گے یا اپنے گھر میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔دوسری جانب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ تحریر کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ عدالتی عملے کی ہفتہ اوراتوار کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد بھی جج ارشد ملک عدالت میں موجود رہے اور عدالتی سٹاف کو بھی دیر تک رُکنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں احتساب عدالت میں نوازشریف کے وکلا نے یوکے لینڈ رجسٹری سے تصدیق شدہ ایک اور دستاویز ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔ دستاویز حسن نواز کی فروخت شدہ پراپرٹی سے متعلق ہیں۔ پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیس فیصلے کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اور یہ نئی دستاویز لے کر آگئے ہیں ۔ ایک سال اور 3 ماہ تک انہوں نے دستاویزات پیش نہیں کیں۔نواز شریف کے وکلا نے عدالت سے فیصلے کا دن بدلنے کی بھی استدعا کردی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ فیصلہ نواز شریف کی سالگرہ (25 دسمبر) کے بعد سنایا جائے اور فیصلے کی تاریخ 24 سے تبدیل کر کے 26 دسمبر رکھ دیں۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ پوری کوشش ہے فیصلہ 24 دسمبر کو ہی سناؤں۔اگر فیصلہ لکھا نہ جاسکا تو تاریخ تبدیل کر دیں گے ۔ 24 دسمبر کو نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنانے کے پیش نظر احتساب عدالت کے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک کی سیکورٹی میں ہنگامی طور پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ 24 دسمبر کو احتساب عدالت کے احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔24 دسمبر کے لیے احتساب عدالت کی سکیورٹی میں بھی سخت اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعدالت کو سکیورٹی اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف فیصلہ سننے خود عدالت جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر سینئرلیگی رہنما بھی نوازشریف کے ساتھ ہوں گے جبکہ لیگی کارکنان بھی اظہاریکجہتی کے لیے احتساب عدالت جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے لیگی کارکنوں کو احتساب عدالت پہنچنے کی کوئی کال نہیں دی گئی البتی کارکنان اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے عدالت ضرور جائیں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر نظر رکھنے کےلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم نے ساہیوال واقعہ پر قوم کو جوابدہ ہیں، انہیں آرام ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم صدمے میں ہے، کسی بھی معذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج ... تفصیل