نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ

کراچی(نیو زڈیسک) اسکولوں کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق نئے سال اور کرسمس کی آمد کے باعث پی آئی اے، ایئربلیو، سرین، ایمرٹس، اتحاد سمیت تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔پی آئی اے، ایئربلیو اور سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 26 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے اور اندرون ملک دیگر شہروں کے لیے بھی ٹکٹس کی قیمت 15 ہزار سے 36 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں پر 20 ہزار سے 35 ہزار تک کرایے میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیول سرچارج کی مد میں 500 تا 1000 کرائے میں اضافہ کیا ہے۔پی آئی اے، ائر بلیو، ایمریٹس ایئر، سیرین ایئر سمیت دیگر ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹریول ایجنٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ساتھ پیک سیزن کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم پہلے آئیے کی بنیاد پر ٹکٹ سستی ہے۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی۔وہ کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت جسٹس گلزار آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہاکہ 105ارب روپے خرچ کردیئے لیکن تھر والوں کوایک گلاس صاف پانی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا ... تفصیل