پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

پی پی کیساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے اور احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے جسے سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔انور مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 30 مزید بینکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو امکانی ملزم قرار دیا گیا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کے درجنوں سرکاری افسران کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ 7500 صفحات پر مشتمل ہے۔اس جے آئی ٹی رپورٹ کے پس منظر میں اگر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا توب اس صورت میں پیپلز پارٹی بھرپور تحریک چلائے گی اور اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے وہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرے گی جن میں مسلم لیگ ن سر فہرست ہے۔اس تحریک کی قیادت صنم بھٹو کے ہاتھوں میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے ،حکومت کو کام کرنے کیلئے 2سال کا وقت دینا چاہتے ہیں ، ان کو شہید نہیں بننے دیں گے ،نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صور ت میں قانونی راستہ اپنائیں گے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ موجودہ حکومت کو ایک ڈیڑھ سال دینا چاہتی ہے ،حکومت خود اپوزیشن ہی ہے ، ان کے خلاف اپوزیشن کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنے بوجھ تلے خود دب جائیں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل