کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا ہوگی ، جاوید ہاشمی نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی ششدرہو کر رہ گئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں سزا ہوگی کیونکہ ’ادارے ان کے خلاف کیسز کو غلط ثابت نہیں ہونے دیں گے‘۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو میں یہ فیصلہ منظور نہیں کروں گا‘صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے یو ٹرن کی وجہ سے یہ کام رک سکتا ہے تاہم اس معاملے پر حکومت کے لیے یو ٹرن لینا آسان نہیں ہوگا۔شہباز شریف کے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے مطالبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اس کی پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی‘۔انہوں نے کہا کہ ’پارلیمنٹ میں تقریباً تمام جماعتوں نے اس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ بننے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے خود اپنے پروڈکشن آرڈر دے سکیں گے۔انہوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں تقاریر کر رہے ہیں تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہیں وہ اس قابل ہی نہیں کہ اسمبلی میں سوالات کا جواب دے سکیں‘۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میڈیا کو سینسر شپ جبکہ میڈیا انڈسٹری کو منافع بخش بنانے والے ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میڈیا ورکرز کو یا تو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے یا ان کی تنخواہ کاٹی جارہی ہے، میڈیا کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ جمہوریت کے تحفظ کےلئے ذرائع ابلاغ کی جدو جہد قابل تعریف ہے ،میڈیا صحت سے متعلق اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے،قومی معیشت میں بہتری سے میڈیا کے شعبہ میں ... تفصیل

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈ یا اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے اور معاشرے کی اصلاح و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وفا قی وزیر برائے اطلا عات و نشریا ت چوہدی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراءپائی جاتی ہیں، چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دی جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے ... تفصیل