وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

چوہدری نثار کی دھماکے دار انٹری ، وزیراعظم عمران خان کو دو ٹوک پیغام دیدیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپوزیشن کو سانس لینے کیلئے موقع دے۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپوزیشن کو سانس لینے کیلئے موقع دے، اپوزیشن کو حکومت کو کارکردگی دکھانے کیلئے موقع دینا چاہیے، نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔امریکا طالبان مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کوامریکا طالبان مذاکرات پر بلاجواز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، معاملے پر پیشرفت نہ ہونے سے یہ صورتحال پاکستان کے گلے پڑ سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام فریقین کو ایک میز پر لانے کیلئے پہلی بار کردار ادا نہیں کیا، اڑھائی سال قبل مری مذاکرات اس سلسلہ کی کڑی تھے، حکومت منتیں ترلے کرنے کے باوجود بھارت کو مذاکرات کی میز پر نہیں لاسکی، پاکستان سے دوستی مودی کے ضمیر میں شامل نہیں ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ،ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے ... تفصیل