پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو کیا ہدایت کی ؟ نعیم الحق نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے سخت خلاف ہیں۔ انہوں نے چیئرمین نیب سے کہا ہے جو بھی کرپٹ ہو اسے نہیں چھوڑنا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کی آمدنی 4 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ ملک کا خرچ 7 ہزار ارب روپے ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کا خسارہ 3 ہزار روپے ہے۔ ہماری حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پالیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے حقائق سب کے سامنے آگئے ہیں۔ عدالت کا جو فیصلہ آئے گا وہ تمام حقائق کو سامنے رکھ کر آئے گا۔ نیب پر ہمارا کوئی اثر و رسوخ نہیں، وہ ہمارے انڈر نہیں۔ ہمارے 3 وزرا کیخلاف کیسز چل رہے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل