لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

ن لیگیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی عدالت میں پیش ہونے سے قبل نواز شریف کے بیان نےتہلکہ مچادی ، کارکن خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف نے نیب کے فیصلے سے کچھ دیر پہلے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، میرا ضمیر مطمئن ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، عدالتی فیصلے کے تناظر میں قانونی آپشن استعمال کرینگے جبکہ اللہ سے پوری امید ہے انصاف ملے گا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ دیکھ لیں ملک کی خدمت کرنے کا یہ صلہ مل رہا ہے،موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا،ایک بار پھر پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا ہے،کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے،ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی۔سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا۔نوازشریف نے احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا،نوازشریف نے احتجاج سے متعلق جواب نہیں دیا جبکہ پارٹی رہنمانوازشریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل