نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

عدالتی فیصلے سے قبل باغی کہاں پہنچ گئے؟ آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ عدالتیں کچھ بھی نہیں ہے،مجھے نواز شریف کی رہائی کی امیدنہیں ہے اور میں نواز شریف کی ہمت کو سلام پیش کرتاہوں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا آج فیصلہ سننے کے لئے جاوید ہاشمی احتساب عدالت پہنچے اور کہا کہ خواہش اور دعا بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو سرخرو کرے،وہ کامیاب ہوں گے، توقع تو اچھی خبر کی رکھنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ملک اور جمہوریت کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے،یہ نوازشریف کو بھی پتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہو گا،نوازشریف کی ہمت ہے انہوں نے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی،اس صورتحال سے گزرا ہوں، نیب عدالت دیگر عدالتوں سے مختلف ہوتی ہے،ان کے پاس تو آپشن ہی کوئی نہیں ہوتی اوریہ تو وفاداریاں، پارٹیاں اور اقتدار تبدیل کرنے کیلئے ہوتی ہیں۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل