وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی              سراج الحق جماعت اسلامی کے دوبارہ امیر منتخب              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں              چیف جسٹس آصف سعید نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس لے لیا، چیئر مین نیب سے رپورٹ طلب              سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز فیصلے سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کہاں پہنچ گئے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چارملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچ گئے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان، ایران، چین اورروس کے 3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں کابل پہنچے جہاں پاکستانی سفیراورافغان وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ افغان وفد کی قیادت وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کررہے ہیں۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارت خارجہ کے حکام بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہیں۔شاہ محمود قریشی دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ان ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پربات چیت کریں گے۔وزیرخارجہ ان ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں امن اور مفاہمت سے متعلق حالیہ پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقائی ممالک سے قریبی تجارتی وسیاسی تعلقات اہم ترجیح ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملائیشیا ءکے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مہاتیر محمد ملائیشیا ءکے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت مواصلات کے مغربی روٹ کوئٹہ ،ژوب سیکشن کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 91 کروڑ روپے لاگت کے 2 منصوبے ... تفصیل