کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نواز شریف پر قیمت کی دیوی مہربان احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل نواز شریف کو امید کی کرن نظر آ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے کے حوالے سے معروف صحافی سہیل وڑائچ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ تب ہی پتہ چلتا ہے جب فیصلہ آ جائے تاہم اس بارے میں اندازے ضرور لگائے جا سکتے ہیں۔اس کیس میں جس طرح کے شواہد آئے ہیں اور جس طرح سے ملک کے حالات چل رہے ہیں تو ا س صورتحال میں بہت کم امید ہے کہ نواز شریف کے حق میں کوئی فیصلہ آئے۔زیادہ تر امکانات یہی ہیں کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آئے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بتا دوں کہ پچھلے ایک سال سے یہ جو پراسیس چل جا رہا ہے اس پر جہاں اپوزیشن سخت ناراض ہے مجھے تو یوں لگتا ہے کہ اس پراسس کے حوالے سے کئی دوست ممالک میں عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔جب کہ یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک ملک ہے جو شریف خاندان سے قربت رکھتے ہیں تو مجھے یوں لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا دوست ممالک مداخلت کر سکتے ہیں اور نواز شریف کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔واضح رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریفکے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ او ر فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر خود بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پیر کے روز موسم کی خرابی کے پیش نظر ایک روز قبل ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے روانگی سے قبل اپنے خاندان کے تمام افراد سے ملاقات کی ۔جب کہ دوسری طرف ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں ۔نواز شریفنے پاکستان اور عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے ۔نواز شریف کا دامن ہر طرح کی کرپشنسے پاک ہے ۔واضح رہے العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتسابعدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 بار جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیلسے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ،ْاحتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سی65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اگر سی ٹی ڈی کاموقف درست نہیں ہوا تو انکے خلاف قانون کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے،واقعہ میں ملوث افسران اور اہلکار کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی سرکاری بربریت کی قطعاًاجازت ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ساہیوال واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نہتے خاندان کا پولیس کے ہاتھوں قتل بدترین دہشتگردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ... تفصیل