دفترخارجہ کانیوزی لینڈ سانحے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے ورثا کے لئے ویزہ کی سہولت کا اعلان              پیپلزپارٹی نے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا              سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل پر سفری پابندی عائد              سینیٹ کمیٹی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب              سانحہ نیوزی لینڈ : شہید پاکستانیوں کی تعداد 6 ہوگئی              پاک فوج نے بھارت کاجاسوس ڈرون مار گرایا              شیخ رشید کا وزیر اعظم کی جانب سے مزدوروں کےلئے تین ، تین ہزار روپے انعام کا اعلان              کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد              آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا       
تازہ تر ین

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ممکنہ طور پر کیا سزا ہو سکتی ہے ؟ فیصلے سے قبل چہ مگوئیاں شروع

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا جو آج دوپہر 2 بجے سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنسز کے فیصلے سے متعلق ابھی سے چہ مگوئیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز سے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہیں اور اس فیصلے کے حوالے سے انہوں نے گذشتہ روز اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی جس میں اس فیصلے سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اب ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا کہ کیا نواز شریف کو پھر سے سزا ہو گی؟ کیا نواز شریف دوبارہ سے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ قانونی ماہرین کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں آمدن سے زائد اثاثوں اور بیٹوں کے نام بے نامی جائیداد بنانے کا الزام اگر ثابت ہوا تو سابق وزیراعظم نوازشریف کو زیادہ سے زیادہ 14سال تک قید کی سزا و جُرمانہ ہو گا اور تو اور ان کی جائیداد بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔ایسی صورت میں قائد مسلم لیگ ایک بار پھر اڈیالہ جیل پہنچ جائیں گے۔ اگراحتساب عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ نیب اپنے شواہد سے جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا توقائد ن لیگ نواز شریف ان ریفرنسز سے بری ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ گذشتہ ہفتے 19 دسمبر کو محفوظ کیا تھا ریفرنسز کا فیصلہ العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی فکر ہوتی تو نون لیگی اس پر سیاست نہ کرتے۔ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے آئی آر آئی سروے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ اور من پسند سروے حکمرانوں کی عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں نیر بخاری ... تفصیل