برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

نواز شریف جیل جائیں گے یا گھر؟ سابق وزیراعظم کیخلاف فیصلہ آنے سے قبل کروڑوں روپے کا جواء لگ گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آنا ہے تاہم اس موقع پر جواریے بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا ملنے یا نہ ملنے پر جواریوں نے کروڑوں روپے کا جوا لگا دیا۔اکثریت نے جیل کو فیورٹ قرار دے کر 40 پیسے ریٹ مقرر دیا ہے،نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے سے متعلق مختلف قسم کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔اور ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے کہ نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گے یا جیل سے باہر۔اس پر جواریوں نے بھی کروڑوں روپے کا جواء بک کر لیا ہے۔جیل جانے کو فیورٹ قرار دے کر 40 پیسے ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ او ر فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر خود بھی عدالت میں موجود ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پیر کے روز موسم کی خرابی کے پیش نظر ایک روز قبل ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے روانگی سے قبل اپنے خاندان کے تمام افراد سے ملاقات کی ۔جب کہ دوسری طرف ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں ۔نواز شریف نے پاکستان اور عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے ۔نواز شریف کا دامن ہر طرح کی کرپشنسے پاک ہے ۔جب کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں فیصلے میں ایک بار پھر تاخیر کا اعلان سامنے آیا ہے. نوازشریف کے خلاف فیصلہ آج صبح 10بجے سنایا جانا تھا جس کے بعد عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فیصلہ دوپہر12بجے سنایا جائے گا جس کے بعد یہ اطلاع آئی ہے کہ ریفررنسزپر فیصلہ دو بجے تک موخرکردیا گیا ہے

مزید خبر یں

پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25سال کی طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میں عمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکاﺅٹیں ہٹائیں تو30اپریل سے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواءکے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ،لڑکیوں کو جلد بازیاب کرا کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا جائے گا ،”ابو بچاﺅ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل