لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس۔۔۔ اومنی گروپ کی جائیدادیں تاحکم ثانی منجمد ،زرداری کو نوٹس، کیاہونیوالا ہے ؟ جیالوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اومنی گروپ کی جائیدادیں تاحکم ثانی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ لاہور رجسڑی میں سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ پروجیکٹر پر چلائی گئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کراچی اور لاہور میں بلاول ہاؤس کے پیسے جعلی اکاؤنٹس سے ادا کئے گئے، بلاول ہاؤس لاہور کی اراضی زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا اگر اراضی گفٹ کی گئی تو پیسوں کیوں ادا کئے گئے ؟ کیا گفٹ قبول نہیں کیا گیا تھا ؟ سربراہ جے آئی ٹی نے کہا زرداری گروپ نے 53 ارب کے قرضے حاصل کئے، 24 ارب قرضہ سندھ بینک سے لیا گیا، اومنی گروپ نے گروپ کو 5 حصوں میں تقسیم کر کے قرضے لئے،اومنی سے زرداری گروپ کے ذاتی اخراجات بھی ادا کئے جاتے رہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ایان علی کہاں ہیں ؟ کیا ایان علی بیمار ہو کر پاکستان سے باہر گئیں ؟ کوئی بیمار ہو کر باہر چلا گیا تو واپس لانے کا طریقہ کیا ہے ؟اومنی گروپ اور آصف زرداری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی، جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ اومنی گروپ کے صدر انور مجید جے آئی ٹی سے کوئی تعاون نہیں کر رہے بلکہ بدمعاشی کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اومنی گروپ مالکان کا غرور ختم نہیں ہوا، قوم کے اربوں روپے کھا گئے، پھر بھی بدمعاشی کر رہے ہیں، لگتا ہے انہیں اڈیالہ سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا، انور مجید کےساتھ اب کوئی رحم نہیں، آپ وکیل ہیں، آپ کو سنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے ہی کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں کے کھانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل