سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

نواز شریف 183 سماعتوں میں کتنی بار احتساب عدالت آئے ؟ فیصلے سے قبل ایسی خبر جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں،سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، احتساب عدالت نے نواز شریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا ، 65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔تفصیلات کے مطابق حتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، جن میں سے العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر اور 60 بار احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے مختلف اوقات میں نواز شریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا ، جج محمد بشیر نے 29 جبکہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو 20 سماعتوں پر حاضری سے استثنی دیا ۔ احتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سے 65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہونا ہے ،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جس طرح کارڈیک کی بجائے دوسرے ہسپتال لایاگیا اس پر تشویش ہے۔جناح ہسپتال میں زیر علاج ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔نجی ٹیو ی کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر ... تفصیل