ملک بھر میں سونا 150روپے فی تولہ مہنگا              نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب سمیت فریقین کو نوٹسز جاری،ہفتے میں رپورٹ طلب              قیادت کےخلاف نیب کی متوقع کارروائیاں ،پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ              بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام              سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی              آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

ہمارے بچے بھی نواز شریف پر قربان ،ن لیگ کا کفن پوش گروپ کہاں پہنچ گیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک) آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر جڑواں شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ن لیگ کا کفن پوش گروپ احتساب عدالت پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ن لیگی کارکن کا کہنا ہے کہ عوام کے فیصلے کے مطابق اور ہمارے فیصلے کےمطابق نواز شریف بے قصور ہے۔ہمارا جینا مرنا نواز شریف،شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ن لیگی کارکن کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے بھی نواز شریف پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔ہم نواز شریف پر سب کچھ قربان کر دیں گے۔ہم کفن اس لیے پہن کر آئے ہیں کہ کیونکہ ہماری زندگیاں بھی نوازشریف پر قربان ہیں۔ نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کارکنان بھی احتساب عدالت کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہیں۔جب کہ کارکنان کی طرف سے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے۔جب کہ احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا جب کہ ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔خیال رہے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکا فیصلہ (آج) پیر کو سنایا جائے گا ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک یہ فیصلہ سنائیں گے، اس اہم فیصلے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں‘ جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے گا جبکہ کمپلیکس کے چاروں طرف سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔سیکٹر جی الیون میں احتساب عدالت کو جانے والے راستے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہاں پررینجرز کی مدد حاصل کر لی گئی۔پولیس کے ایک ہزار اور رینجرز کے سو اہلکار احتساب عدالت پر تعینات کر دئیے ہیں‘شہر میں دفعہ 144 نافذ کیا گیاہے اور یہاں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کسی غیر متعلقہ شخص کو احتسابعدالت جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے وزارتوں اور سینئر حکام کا ’انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ‘ بجٹ ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک کی سیاسی، سلامتی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خصوصی عدالت نے غدار ی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرانے پر معاونت طلب کرلی ۔خصوصی عدالت میں ... تفصیل

 کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے پر حکمِ امتناع دینے کی آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست مسترد کردی تاہم دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس سندھ ... تفصیل