لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

عدالتی فیصلے کے بعد مریم نواز کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک) مریم نوازنے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بارسزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے۔نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر مریم نوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مریم نوازنے کہا کہ آج کا فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے جب کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا اندھے انتقام کی آخری ہچکی ہے مگرفتح نواز شریف کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللّہ کا شکر ہے ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب سمیت تین نسلیں کھنگالنے کے بعد ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی اور نہ کِک بیک نہ کمیشن سامنے آیا جب کہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت بھی سامنے نہیں آئی۔مریم نوازنے کہا کہ فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے، جو باقی رہ جائے گا وہ نوازشریف کی سچائی ہے اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے کیونکہ حکومت، طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اورحالات الٹتے دیر نہیں لگتی، یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔مریم نوازنے مزید کہا کہ نوازشریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی یا ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو 10 ہزاردرہم کو بہانہ نا بنایا جاتا، خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل