کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

اڈیالہ جیل حکام کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ، عدالت سے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)احتساب عدالت نے نوازشریف کی اڈیالہ جیل کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کرنے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت انہیں لاہور کی جیل کوٹ لکھپت جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے تحت نوازشریف کو سات سال قید اور دو مختلف بھاری جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو 2.5 ملین ڈالر اور 1.5 ارب روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 10 سال کیلئے نااہل بھی کر دیا گیا ہے ۔ فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف نے عدالت میں استدعاکی کہ انہیں اڈیالہ کی بجائے لاہور کی جیل میں منتقل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جسے اب سنا دیا گیا ہے اور نوازشریف کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے ۔عدالت نے نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

مزید خبر یں

استنبول (نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کرائسٹ چرچ واقعہ زیادہ خطرناک اور سرایت کرجانے والے موذی مرض کی موجودگی کی جھلک ہے،اسلاموفوبیا کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیاجائے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے بہت تشویش ہے، کرپشن کے خاتمے سے متعلق پاکستان ہمارے تجربات سے استفادہ کرسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ... تفصیل