کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نواز شریف اپنی سالگرہ جیل میں منائیں گےاور۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا گیا ہے، نواز شریف کو العزیزیہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معززجج محمد ارشد ملک نے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا، انہیں العزیزیہ سات سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی، فلیگ شپ میں باعزت بری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈھائی کروڑ ڈالر کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود تھی، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر، راجا ظفر الحق، مشاہد اللہ خان اور خرم دستگیر سمیت دیگر شامل ہیں۔نیب کے مطابق نواز شریف نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور ان کے اثاثے ان کے معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، ان پر سیکشن 9 اے 5 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ نواز شریف کو الزام ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ احتساب عدالت کو اس الزام کے تحت کم سے کم سزا دینے کا بھی اختیار حاصل ہے۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، جن میں پیش کردہ شواہد اور وکلا کی جرح کے بعد فیصلہ 19 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔نوازشریف مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 مرتبہ محمد ارشد ملک کی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید خبر یں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرز پرشہری آبادی میں بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور تین فوجیوں کے ہلاک اور ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن و مصالحتی عمل سمیت مذاکرات کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ جمہوریت کے تحفظ کےلئے ذرائع ابلاغ کی جدو جہد قابل تعریف ہے ،میڈیا صحت سے متعلق اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے،قومی معیشت میں بہتری سے میڈیا کے شعبہ میں ... تفصیل