کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان اور ۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ نیب نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرے گی، فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا، جبکہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیداور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدن لیگ نوازشریف کواحتساب عدالت نے العزیزیہ میں مجرم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیدبامشقت اور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔جبکہ نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا۔ عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے بتایا کہ نوازشریف اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔اسی طرح عدالت نے نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے دونوں بھائیوں کے دائمہ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت میں جاکرسنا۔عدالتی فیصلے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نوازشریف نے درخواست کی ہے کہ انہیں راولپنڈی کی بجائے لاہور منتقل کیا جائے۔ اس سئ قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سننے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف کے ہمراپ حمزہ شہباز بھی ہیں۔ نوازشریف کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر کارکنان نوازشریف کو دیکھ مشتعل ہوگئے اور نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے روکنے پر کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا ہے۔پولیس نے کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بادشاہی مسجد سے حضور اکرم کے نعلین مبارک کی چوری سے متعلق کیس میں نعلین پاک کی بازیابی کےلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ نعلین مبارک جب سے چوری ہوئے درخواست گزار ننگے ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ایک بار10 روز کے لیے بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دےتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملک میں نیب کا قانون چل رہا ہے، کیا اب ریاست کو نیب چلائے گی، پارلیمنٹ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بینظیر بھٹو شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی اور سینٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ... تفصیل