پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

سابق وزیر اعظم نے جیل سے ملنے والا کھانا کھانے سے انکار کیوں کردیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کی صحت غیرتسلی بخش قرار دی۔سابق وزیر اعظم نے جیل سے ملنے والا کھانا کھانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس والے کیس میں سزا ملنے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جب نیب کی ٹیم نواز شریف کو گرفتار کرنے لگی تو انہوں نے سوال کیا کہ مجھے کہا لے کر جا رہے ہیں؟ جس پر نیب کی ٹیم نے نواز شریف کو جواب دیا کہ آپ کو پہلے اڈیالہ لے کر جائیں گے اور کل صبح کوٹ لکھپت لے کر جائیں گے۔نیب کے جواب کے بعد نواز شریف نے نیب کی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔جب کہ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ مجھے تنگ نہ کیا جائے۔پہلے ایک جیل پھر دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انکو آج ہی کوٹ لکھپت منتقل کیا جائے جس پر نیب اہلکاروں کی جانب سے انکو اڈیالہ پہنچا دیا گیا۔ان کے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انکو کلئیر دے دیا تھا تاہم اب تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم کی حالت تسلی بخش نہیں ہے۔انکے معدے میں معمولی سی تکلیف ہے جبکہ میڈیکل ٹیم کے مطابق وہ شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔سابق وزیر اعظم نے جیل حکام کی جانب سے دیا جانے والا کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔واضح ہو کہ نواز شریف کو کل لاہور کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا جائے گا۔کوٹ لکھپت حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی آمد کے موقع پر انکو شہباز شریف کے لیے مختص سیل میں رکھا جائے گا جہاں انکو مختلف سہولیات میسر ہوں گی۔نوازشریف کوکوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےپرشہبازشریف کودوسرےسیل میں رکھاجائےگا۔سیل میں 2مرلےکاایک کمرا،اٹیچ باتھ روم ،کچن اورلان بھی ہے۔سیکریٹری داخلہ کی منظوری سےگھرسےکھانامنگوانےکی سہولت بھی ملےگی۔سیل میں گرم پانی کےگیزرکی سہولت بھی موجودہے۔نوازشریف کوسیل میں خدمت کےلیے2مشقتی بھی فراہم کیےجائیں گے۔تزئین وآرائش کےدوران سیل کےفرش پرٹائلز بھی لگائی گئی تھیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کوبیڈ،کرسی،ٹی وی اوراخبارکی سہولت بھی ملےگی۔واضح ہو کہ نواز شریف پہلی مرتبہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹیں گے۔1997میں سابق صدرآصف زرداری کوبھی اس سیل میں رکھاگیاتھا۔سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوبھی اسی سیل میں قیدرہ چکےہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاو ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پہلی تحریک جو کرپشن کو قانونی تحفظ ... تفصیل