نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

نواز شریف کی گرفتاری کے بعد مریم اورنگیزیب میدان میں کود پڑی وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کرڈالا

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ نواز شریف صاحب کے خلاف ایک روپے کی کرپشن، کک بیک یا کمیشن ثابت نہیں ہوئی ،اڑھائی سال کے کڑے احتساب کے باوجودنیب نوازشریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی اپنے الزامات کا کوئی ثبوت دے سکا،آج عمران خان کے جھوٹے الزامات بے نقاب ہوگئے ۔فواد چوہدری دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے علیمہ باجی کا حساب دیں،جہانگیر ترین صاحب کی لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لے کر آئیں۔پیر کو فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،عمران خان خا ن اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، عمران خان کی نیب میں پیشی کا وقت آگیا ہے،علیمہ باجی کی بے نامی جائیدادوں کا جواب دینے کا وقت آگیا،عمران صاحب علیمہ باجی کے نام پربنائی گئی بے نامی جائیدادوں کا جواب دیں،جہانگیر ترین صاحب کی لوٹی ہوئی رقم واپس پاکستان لے کر آئیں، علیمہ باجی اور جہانگیر ترین نیب میں پیشیوں کے لئے تیار رہیں،اب عمران خان کے جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد وزراءدماغی توازن کھو بیٹھے ہیں،نوازشریف نے 165 پیشیاں بھگت کر انتقامی احتساب کے سامنے کی ایک نئی مثال قائم کی، الحمداللہ نواز شریف صاحب کے خلاف ایک روپے کی کرپشن، کک بیک یا کمیشن ثابت نہیں ہوئی ،اڑھائی سال کے کڑے احتساب کے باوجودنیب نوازشریف صاحب پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی اپنے الزامات کا کوئی ثبوت دے سکا۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کے فنڈز بند کرکے میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے میڈیا ورکر، صحافی برادری بے روزگار ہورہے ہیں، الیکشن چور نااہل اور چوروں کی حکومت میڈیا پربدترین سینسرشپ عائد کر رہی ہے، موجودہ حکومت کا مقصدجبر کے ہتھکنڈوں سے میڈیا کو کنٹرول کرنا اور چینلز کو بند کرنا ہے ، عمران صاحب سمجھ لیں دوسروں کی آواز بند کرتے کرتے حکومت کی اپنی آواز بند ہونے والی ہے

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی۔وہ کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت جسٹس گلزار آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہاکہ 105ارب روپے خرچ کردیئے لیکن تھر والوں کوایک گلاس صاف پانی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا ... تفصیل