کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نواز شریف کو ر کیسے لاہو ر منتقل کیاجائیگا، متوالوںکیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) نواز شریف کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔سابق وزیر اعظم کو بذریعہ پرواز اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔حکام نے نواز شریف کے لیے بکنگ کروالی۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس والے کیس میں سزا ملنے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔جب نیب کی ٹیم نواز شریف کو گرفتار کرنے لگی تو انہوں نے سوال کیا کہ مجھے کہا لے کر جا رہے ہیں؟ جس پر نیب کی ٹیم نے نواز شریف کو جواب دیا کہ آپ کو پہلے اڈیالہ لے کر جائیں گے اور آج صبح کوٹ لکھپت لے کر جائیں گے۔نیب کے جواب کے بعد نواز شریف نے نیب کی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔جب کہ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ مجھے تنگ نہ کیا جائے۔پہلے ایک جیل پھر دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انکو آج ہی کوٹ لکھپت منتقل کیا جائے جس پر نیب اہلکاروں کی جانب سے انکو اڈیالہ پہنچا دیا گیا۔ان کے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انکو کلئیر دے دیا۔سابق وزیر اعظم کو آج رات اڈیالہ جیل میں رکھ کر لاہور منتقل کر دیا جائے گا جہاں کوٹ لکھپت جیل میں ان کی سزا کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر نواز شریف کو لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نواز شریف کی لاہور روانگی کے لیے بکنگ کروا لی گئی ہے۔نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 651 سے کل صبح 9 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔نواز شریف نیو ائیرپورٹ اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔جہاں کارکنان کی جانب سے انکا بھرپور استقبال کرنے کی منصوبہ بندی بنائی جارہی ہے۔دوسری جانب کوٹ لکھپت حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی آمد کے موقع پر انکو شہباز شریف کے لیے مختص سیل میں رکھا جائے گا جہاں انکو مختلف سہولیات میسر ہوں گی۔نوازشریف کوکوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےپرشہبازشریف کودوسرےسیل میں رکھاجائےگا۔سیل میں 2مرلےکاایک کمرا،اٹیچ باتھ روم ،کچن اورلان بھی ہے۔سیکریٹری داخلہ کی منظوری سےگھرسےکھانامنگوانےکی سہولت بھی ملےگی۔سیل میں گرم پانی کےگیزرکی سہولت بھی موجودہے۔نوازشریف کوسیل میں خدمت کےلیے2مشقتی بھی فراہم کیےجائیں گے۔تزئین وآرائش کےدوران سیل کےفرش پرٹائلز بھی لگائی گئی تھیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کوبیڈ،کرسی،ٹی وی اوراخبارکی سہولت بھی ملےگی۔واضح ہو کہ نواز شریف پہلی مرتبہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹیں گے

مزید خبر یں

ہنگو(نیوزڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے کارروائی کرکے4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بادشاہی مسجد سے حضور اکرم کے نعلین مبارک کی چوری سے متعلق کیس میں نعلین پاک کی بازیابی کےلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ نعلین مبارک جب سے چوری ہوئے درخواست گزار ننگے ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ایک بار10 روز کے لیے بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دےتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملک میں نیب کا قانون چل رہا ہے، کیا اب ریاست کو نیب چلائے گی، پارلیمنٹ ... تفصیل