ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاوکیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی              بلاول بھٹو کوغداروطن قراردینے کے مطالبے کی قرارداد جمع              مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید              مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی              کر اچی:مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق              پاکستان پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ              اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق       
تازہ تر ین

ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح بابائے قوم قائد اعظم کا آج 143 واں یوم پیدائش عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم پیدائش آج بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔وہ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے گئے۔ انہوں نے 1896ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آ کر اپنے لیگل کیریئر کا آغاز کیا۔بعدازاں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ شمولیت اختیار کی اور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ ان کی کاوشیں اس وقت رنگ لائیں جب 14 اگست 1947ء کو قیام پاکستان کی صورت میں ان کے خوابوں کو تعبیر ملی۔ پاکستان قائداعظم کی قیادت اور ان کی انتھک جدوجہد کا اعتراف کرتا ہے۔اس موقع پر عام تعطیل ہے اور تمام قومی و نجی عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔ دن کا آغاز کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی سے ہوا۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے جب کہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔تقریب میں پی ایم اے کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک فضائیہ کا دستہ گارڈز کے فرائض سے سبکدوش ہوگیا، گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔جبکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مختلف سماجی، سیاسی، سرکاری و غیرسرکاری اداروں بشمول آزاد جموں و کشمیر میں بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن میں بابائے قوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام یوم پیدائش کے موقع پر عظیم قائد کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور فاتحہ خوانی کرنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان عظیم قومی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کررہے ہیں جبکہ اخبارات میں بھی خصوصی سپلیمنٹ شائع کئے گئ۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بیان پاکستان کا بیانیہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری خود کو بچانے کےلئے نیب میں پیش ہوئے، مسلم ... تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی ا ور مولانا عامر شہاب کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ... تفصیل

استنبول (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامئے میں شامل 6نکات میں سے 4 پاکستان کے تجویز ہ کرد ہ ہیں جنہیں بہت پذیرائی ملی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول ... تفصیل