برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ن لیگ کی قیادت کو ن کرے گا؟ نواز شریف نے بالآخر بتادیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلہ سننے کے بعد پہلا ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کبھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا میں نے کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا ،کرپشن نہیں کی اس لئے ضمیر مطمئن ہے ۔عدالت کے باہر نواز شریف نے کہا کہ میں ایک انسان ہوں کوئی پتھر تو نہیں، ہم تو ہیں پتھر کے انسان ہم تو یہ دکھ بھی سہہ گئے ، انہوں نے کہا کہ حوصلہ اللہ دیتا ہےہمارا عزم بہت بلند اور مضبوط ہے ،کیس میں کچھ نہیں اس لیے بڑی سزا نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔مریم نواز کے بارے میں انہوں نے کو کہا کہ وہ میری والدہ کے ساتھ ہیں، امی اس عمر میں روتی ہیں تو میرا دل روتا ہے،مریم بھی آج تک اپنی والدہ کو بہت یاد کرتی ہیں، ایمانداری سے ملک اور قوم کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا۔عدالتی احاطے میں نواز شریف نے اشعار کا سہار لیتے ہوئے کہا ” جائیں تو جائیں کہاں، سمجھے گا کون یہاں ؟اے میرے دل کہیں اور چل ڈھونڈ لے اب کوئی اور نیا گھر،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی، مریم کو میں نے کہا وہ آئیں گی تو پریشان ہوں گی، مریم کو اپنی والدہ کے ساتھ چھوڑ آیا ہوں وہ اس عمر میں روتی ہیں تو میرا دل روتا ہے،میری چھوٹی بیٹی بھی لندن سے آئی ہوئی ہے وہ بھی آنا چاہتی تھی، مگر میں نے انہیں منع کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم آج تک اپنی والدہ کو بہت مس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن مضبوط ہاتھوں میں ہے، قافلہ رواں دواں رہے گا۔پارٹی قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ جو میرے دائیں بائیں کھڑے ہیں یہی لوگ اب پارٹی کی قیادت ہیں۔انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میڈیا کے ساتھ بہت عقیدت ہے اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک اچھا تعلق رہا اسی لیے اس بات کی خوشی ہے کہ میڈیا نے کرپشن یا الزام سے متعلق کوئی لفظ نہیں کہا۔اس سے قبل احتساب عدالت میں آمد کے موقع پر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئےنواز شریف نے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل