لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

جو سیل نواز شریف کیلئے مختص کیا گیا اس سے قبل کونسے سابق سربراہان مملکت اس سیل میں رہ چکے ہیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کوٹ لکھپت جیل حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شہباز شریف کے لیے مختص سیل میں رکھا جائے گا۔اس سے قبل اس سیل میں ذولفقار علی بھٹو اور آصف زرداری بھی رہ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس والے کیس میں سزا ملنے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جب نیب کی ٹیم نواز شریف کو گرفتار کرنے لگی تو انہوں نے سوال کیا کہ مجھے کہا لے کر جا رہے ہیں؟ جس پر نیب کی ٹیم نے نواز شریف کو جواب دیا کہ آپ کو پہلے اڈیالہ لے کر جائیں گے اور کل صبح کوٹ لکھپت لے کر جائیں گے۔نیب کے جواب کے بعد نواز شریف نے نیب کی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔جب کہ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ مجھے تنگ نہ کیا جائے۔پہلے ایک جیل پھر دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انکو آج ہی کوٹ لکھپت منتقل کیا جائے جس پر نیب اہلکاروں کی جانب سے انکو اڈیالہ پہنچا دیا گیا۔دوسری جانب کوٹ لکھپت حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی آمد کے موقع پر انکو شہباز شریف کے لیے مختص سیل میں رکھا جائے گا جہاں انکو مختلف سہولیات میسر ہوں گی۔نوازشریف کوکوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےپرشہبازشریف کودوسرےسیل میں رکھاجائےگا۔سیل میں 2مرلےکاایک کمرا،اٹیچ باتھ روم ،کچن اورلان بھی ہے۔سیکریٹری داخلہ کی منظوری سےگھرسےکھانامنگوانےکی سہولت بھی ملےگی۔سیل میں گرم پانی کےگیزرکی سہولت بھی موجودہے۔نوازشریف کوسیل میں خدمت کےلیے2مشقتی بھی فراہم کیےجائیں گے۔تزئین وآرائش کےدوران سیل کےفرش پرٹائلز بھی لگائی گئی تھیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کوبیڈ،کرسی،ٹی وی اوراخبارکی سہولت بھی ملےگی۔واضح ہو کہ نواز شریف پہلی مرتبہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹیں گے۔1997میں سابق صدرآصف زرداری کوبھی اس سیل میں رکھاگیاتھا۔سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوبھی اسی سیل میں قیدرہ چکےہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل