کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

کیا ہونیوالا ہے ؟ شیخ رشید کے دھماکے دار انکشاف نے کھلاڑیوں کے بھی ہوش اُڑا دیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تو کرپشن پر جھاڑو پھیرنے کیلئے باندھا جارہا ہے یہاں تو بھل صفائی ہو گی،30مارچ تک بہت سے بڑے فیصلے ہو چکے ہوں گے ،چاہے پٹڑی کی اس طرف ہو یا پٹڑی کے اٴْس طرف کرپشن کرنے والا کوئی بھی نہیں بچے گا،نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جو کچھ کہا احتساب عدالت میں اس کی نفی کی ،ان لوگوںنے آدھی زندگی کرپشن سے اکٹھی کی گئی دولت کو ٹھکانے لگانے اورآدھی اسے بچانے میں گزار دی ، دونوں والدین بڑے کاریگر ہیں اور مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ دونوں خاندانوں کے بچوں کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے دستخطوں اور انکے اکائونٹس کے نام پر کیا کیا ہو رہا ہے،عمران خان سادہ آدمی ہے وہ شریف برادران کی چالاکیوں کو نہیں سمجھتا ، اگر شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا ہے تو پھر وفاقی وزیر کا حلف بھی دیدیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں پر غلط فیصلے کراتا ہے اور دوسروں کو موقع ملتا ہے ۔ نوا ز شریف کے خلاف کیس میںعمران خان اور حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ۔ نواز شریف ہمیشہ غلط ٹائم پر غلط فیصلہ کرتے ہیں ، لڑائی کے وقت پر این آر او مانگ رہے ہوتے ہیں ۔پہلے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا لیکن لاہور پہنچے تو ٹیں ٹیں فش ہو گئے ، ضمانتیں ہوئی تو غائب ہو گئے اور میڈیا والوں کوان کی فائل تصاویر لگانا پڑ گئیں ۔ انہوںنے کہا کہ کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ اب ٹوئٹس میں ہر بات نظر آئے گی ، جو ٹوئٹس بھول گئے تھے جو کہتے کہ نیٹ پرابلم ہے ، ٹوئٹس میں کیڑے پڑ گئے تھے اب وہاں بہار اور برسات آ گئی ہے او راب آپ کو لا تعداد ٹوئٹس نظر آئیں گی ۔انہوںنے کہا کہ یہ میرا کیس تھا اور جب بھی کوئی تاریخ لکھے گا اس میں میر اذکر آئے گا ۔ شیخ اکرم نے عدالت کے سامنے ایک دستاویز لہرا کر کہا کہ تمام مسائل کا حل آ گیا ہے ، معزز عدالت کے جج نے اس دستاویز کو دیکھ کر کہا کہ کیا آپ نے اپنے موکل سے اس پر مشورہ کیا ہے جس پر شیخ اکرم نے کہا کہ میں تاریخی دستاویز پیش کر رہا ہوں ، پھر کہا اسے عام نہ کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اسے کیس میں لگا رہے ہیں اور کہتے ہو عام نہ کریں ۔نواز شریف کا کیس انتہائی بھونڈے طریقے سے لڑا گیا ، میں خواجہ حارث صاحب کے والد کو جانتا ہوں جنہوںنے ہمارے شہر کا تاریخی کیس لڑا ، لیکن جس غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کیس لڑا گیا مجھے مایوسی ہوئی۔ کچھ نہیں تو یہ آصف زرداری سے ہی سبق لے لیتے وہ کس طرح توسیع کراتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع رکھتا ہوں کہ بحران کے وقت میں قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے گا ۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ہم عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں لیکن فیصلے کو نہیں مانتے ،کیس میں سیاست سیاست نہیں کھیلنا

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کے منصب سے سبکدوش ہونے والے جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے آئین میں تعین کردہ حق زندگی، تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی اور ججز کے ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان انصاف کی فراہمی میں تعطل کو دور کرنے کی کوشش کروں گا اور از خود نوٹس کا اختیار وہاں استعمال ہوگا جہاں دوسرا حل موجود نہ ہو چیف ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،کسان کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے اور عوام غربت کی چکی میںپس رہے ہیں ،میرے حوصلے بلند ہیں ،سدا حالات ایک ... تفصیل