لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

نواز شریف کے جیل پہنچتے ہی ان کیساتھ کیا ہوا ؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے جہاں ان کی طبی معانئہ کیا گیا۔طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کو کلئیر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کیس اور فلیگ شپ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنایا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث ہیں۔فیصلے کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کی کرپشن ثابت کر دی ہے۔کرپشن ثابت ہونے کے بعد ملزم نواز شریف کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ ملزم نواز شریف کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔تفصیلی فیصلے میں ہل میٹل کےتمام اثاثےبحق سرکارضبط کرنےکاحکم دیا گیا ہے جبکہ نوازشریف10سال عوامی عہدےکےلیےنااہل قرار قرار دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف پرکوئی الزام ثابت نہیں ہواانہیں بری کیاجاتاہے۔عدالت نے فیصلے میں حکومت پاکستان کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف کے اثاثے اپنی تحویل میں لے لیں۔اس کے علاوہ حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے جس کے بعد انکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔اس فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔اس پر جب نیب کی ٹیم نواز شریف کو گرفتار کرنے لگی تو انہوں نے سوال کیا کہ مجھے کہا لے کر جا رہے ہیں؟ جس پر نیب کی ٹیم نے نواز شریف کو جواب دیا کہ آپ کو پہلے اڈیالہ لے کر جائیں گے اور کل صبح کوٹ لکھپت لے کر جائیں گے۔نیب کے جواب کے بعد نواز شریف نے نیب کی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔جب کہ نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ مجھے تنگ نہ کیا جائے۔پہلے ایک جیل پھر دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔نواز شریف نے جیل منتقل کرنے کے لیے عدالتی فیصلے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ ان کو آج ہی کوٹ لکھپت منتقل کیاجائے۔تاہم نیب اہلکاروں کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو کچھ دیر کی تکرار کے بعد گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔اس گاڑی کے ذریعے ان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔جیل منتقل ہونے پر حسب معمول میڈیکل ٹیم نے جیل کے اصول و ضوابط کے مطابق سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کیا جس میں سابق وزیر اعظم کے مختلف ٹیسٹ کئیے گئے۔ٹیسٹوں کے بعد میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کو کلئیر قرار دے دیا جس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل