کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

وفاقی وزیر یاسمین راشد کوسپریم کورٹ سے نوٹس جاری، وجہ کیابنی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔سیکرٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو سپریم کورٹ نے نوٹس بھیج دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نےلاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے وزیر صحت یاسمین راشد ، چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر دی گئی۔سپریم کورٹ نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا لیکن سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔۔عدالت نے وفاقی وزیر یاسمین راشد کو نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دن میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیں۔سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کر دیا ہے۔واضح رہے 17نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نےپنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نےلاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعتکی۔سماعت کے دوران پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئیں۔ یاسمین راشد نے سپریم کورٹ کے استفسار پر بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا گیا اور طریقہ کار کے مطابق ممبران کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ادارہ ریگولیٹر ہے ۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ بورڈ کو غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے۔سماعت کے بعدعدالت عظمیٰ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کردیا اور 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔بھارتی کرکٹر نے کہاکہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے ۔ سدھو نے کہاکہ کوریڈور پر ... تفصیل

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی اور 18 ویں ترمیم کے مبینہ رول بیک کے خلاف فروری سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے ... تفصیل