وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں رات جاگ کر گزاری کیونکہ ۔۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نواز شریف کو گذشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا۔ جس کے بعد نیب نے نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ نواز شریف کو گذشتہ روز اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے رات گزاری۔ نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں رات جاگ کر گزاری ۔ انہوں نے صبح فجر کی نماز ادا کی اور چائے کے ساتھ خصوصی طور پر لائے گئے تین رس بھی کھائے۔صبح ہونے پر جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے نور خان ائیر بیس منتقلی کے وقت جیل کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، ن لیگی کارکنان نے قائد کی سالگرہ کے موقع پر جیل کے باہر کیک بھی کاٹا۔ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ایک ہی کمرے میں رکھا جائے گا ۔ کوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے پیش نظر آج مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہیں

مزید خبر یں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراﺅنڈ میں شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے قومی جذبوں کی بہترین ترجمانی کی ہے ۔ پریڈمیں برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ... تفصیل

نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کرنا ہوگی،پاکستان کی ترقی میں ... تفصیل

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گردوں کی بیماری کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز 2 دن سے نواز شریف کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کرتی رہی ... تفصیل