اٹک میں گھر کی چھت گرنے سے 6افراد جا ں بحق              وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو بہت جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان              حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ،یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاءمہنگی کردیں       
تازہ تر ین

چیف جسٹس نے سرکاری ملازمین سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چیف جسٹس نے سرکاری ملازمین سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کر دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ملک بھر کے ملازمین کو ادائیگی کے بعد اپنی تنخواہ وصول کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی تنخواہ اس وقت وصول کرتے ہیں جب ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ مل جاتی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے علاوہ آج تک کسی جج نے اہل پاکستان سے ہمدردی کا اظہار اس طرح سے نہیں کیا۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس پاکستان سائلین کی دادرسی کے 16,16 گھنٹے کیسز کی سماعت کی اور سائلین کو بر وقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات عدالتیں لگائیں لیکن یہ بات شاید کسی کو معلوم نہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنی تنخواہ کب وصول کرتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار جب چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائر ہوئے تو انہوں نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو کہا کہ جب پورے پاکستان کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین تنخواہیں ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیں تو اس کے بعد انہیں تنخواہ دی جائے۔اس دن کے بعد سے ہر مہینے آڈیٹر جنرل پاکستان ایک لیٹر سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہیں جس میں تمام اداروں کو تنخواہیں ادا کرنے سے متعلق بیان لکھا ہوتا ہے۔جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اپنی تنخواہ وصول کرتے ہیں۔قانونی ماہرین نے چیف جسٹس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔واضح رہے چیف جسٹسس آف پاکستان نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ میں نے اپنے اہل خانہ کو کہا ہے کہ آپ ایک سال کے لیے مجھے بھول جائیں اور یہی وجہ سے میاں ثاقب نثار بہت زیادہ کام کر رہے ہیں جب کہ ڈیم بنانے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے! پینے کا صاف پانی ایک بنیادی حق ہے، حکومت ہر شہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کر نے کی کوشش کررہی ہے ،آئندہ برسوں میں پانی کی شدید قلت ... تفصیل

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج بانڈی پورہ اور شوپیاں کے اضلاع میں ایک لڑکے سمیت تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے جس سے گزشتہ روزسے شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں ... تفصیل