کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی جاں بحق

کراچی(نیو زڈیسک) ڈیفنس میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فارئرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے گھر کے پاس گاڑی میں علی رضا عابدی پر فائرنگ کی‘۔علاوہ ازیں علی رضا عابدی کو طبی امداد کے لیے پی این ایس شفاء منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے علی رضا عابدی سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری کی ہدایت کردی۔انہوں نے ابتدائی تفتیش وچھان پین پر مشتمل جملہ ضروری پولیس اقدامات سے متعلق رپورٹ فی الفور طلب کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق رکن علی رضا عابدی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ 24 دسمبر کو کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ’ایک درجن‘ سے زائد نامعلوم افراد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر فائرنگ کرکے 2 کارکن جاں بحق اور 2 زخمی کردیا تھا۔رضویہ سوسائٹی کے ایس ایچ او نواز بروہی کا کہنا تھا کہ 6 موٹرسائیکلوں پر سوار ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔دوسری جانب پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کارکنوں پر قاتلانہ حملے کو ’متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور لندن کا ڈرامہ‘ قرار دیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع پیش رفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرائیں،ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سی پیک کاروباری مشاورت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے جلد تعمیر کیلئے سفارشات ایک ماہ میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے طبی بنیادوں پر ضمانت دی۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فیصل رضا عابدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ... تفصیل