آصف زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس چیلنج کر دیا              بلاول کا نیب میں پیش ہونے کافیصلہ              پیرا گون ہاﺅسنگ کیس:خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع              وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کاالیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مستردکردیا              سرکاری درس گاہوں میں 12ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

موٹروے پر سفر کرنے سے قبل شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے با عث موٹرویز بند کردی گئیں، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں جبکہ بالائی سندھ میں دھند کی چادر تن گئی، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔خیبرپختونخواہ میں موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر حد نظر کم ہے، موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔موٹروے انتظامہ کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور فیصل آباد سے گوجرہ تک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں اور بلاضرورت سفر کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب میں شدید دھند نے نظام زندگی درہم برہم کردی تھی۔شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرہ، پنڈی بھٹیاں اور سکھیکی میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ تک بند رہی تھی۔علاوہ ازیں کوئٹہ، قلات اور دیر میں سردی میں مزید اضافے کی توقع ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند متوقع ہے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ی ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سابق وفاقی وزراءسید نوید قمر اور خواجہ آصف کوبطور گواہ طلب کر لیا ۔ اسلام آبا د کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ی ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کی شکار رہی ہیں،معیشت کو زیادہ سے ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔سیاست دانوں کو صرف جمہوریت اور حق حکمرانی مانگنے کی سزا دی جارہی ہے،راولپنڈی ... تفصیل