کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

گرفتاری سے قبل نواز شریف کونسا گانا گنگناتے رہے؟ اندر کی خبر لیک ، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کو گذشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا سنائی۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔تاہم گرفتاری سے پہلے وہ گانا گنگناتے رہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وسعت اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جب کل احتساب عدالت کا فیصلہ سننے جا رہے تھے وہ گاڑی میں ایک گانا گا رہے تھے کہ ” اے میرے دل کہیں اور چل غم کی دنیا سے دل بھر گیا”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف گانا تو غمگین گا رہے ہیں لیکن ان کا جذبہ اچھا ہے۔جب کہ پروگرام میں موجود صحافی مبشر زیدی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے سے ہی سزا یافتہ تھے اور وہ پہلے سے ہی نا اہل تھے تو سب کا یہی خیال تھا کہ اس فیصلے کا نواز شریف پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔لیکن نواز شریف جیل ضرور جائیں گے تاہم ان کی اتنی جلد ضمانت نہیں ہو گی۔ہو سکتا ہے نواز شریف 2019ء جیل میں ہی گزاریں گے۔یا پھر یہ سب عدالت پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتی ہے۔ خیال رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ایک ہی کمرے میں رکھا جائے گا ۔کوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ذو الفقار بھٹو،آصف زرداری ،جا وید ہا شمی، شہباز شریف کے بعد اب نواز شریف کو بھی اسی ہائی سکیورٹی جیل میں بند کیا جا ئے گا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقات کے لیے جمعہ کا دن مختص ہے جس کے تحت خونی رشتہ دار اور شناختی کارڈ پاس ہونے والے افراد نواز شریف سے ملاقات کر سکیں گے۔نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے پیش نظر آج مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔واضح رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا۔گذشتہ روز حتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا ۔جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید کی سزا دی گئی اور 25 ملین ڈالرز جُرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت نے نیب کو نواز شریف کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ، جس کے بعد نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا،نواز شریف کو جہاں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے وہیں انہیں 10 سال کے لیے عوامی عہدے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا ہے۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف 10 سال تک کوئی بھی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت ... تفصیل

 اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے بیوی کی قابل اعتراض تصویر انٹرنیٹ پر ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مسماة ذیشان ضیا راجہ کی شوہر ندیم کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ... تفصیل