برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت ، وزیراعظم نے ہنگامی حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عمران خان کی علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت، متعلقہ حکام سے سابق رکن قومی اسمبلی کے قتل کے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا ہے۔ علی رضا عابدی پر خیابان اتحاد کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا۔نامعلوم افراد کی جانب سے علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی میں موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔ علی رضا عابدی کو زخمی حالت میں فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم علی رضا عابدی کے سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔علی رضا عابدی کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں 2 گولیاں گرد جبکہ 2 گولیاں سر میں لگیں۔ علی رضا عابدی کی حالت حملے کے فوری بعد بہت بگڑ گئی تھی، ہسپتال پہنچنے تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ علی رضا عابدی کے قتل کے بعد ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک وفاقی وزیر سمیت دیگر کئی رہنماوں کی جان بھی خطرے میں ہے۔تحریک انصاف کے وفاقی وزیر سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ دیگر رہنماوں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ علی رضا عابدی نے بھی کچھ روز قبل ایک نجی محفل میں بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ اب انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کاروائی ٹارگٹڈ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔ علی رضا عابدی کے قتل اور دیگر رہنماوں کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد کراچی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔کراچی پولیس اور سندھ رینجرز کو الرٹ رہنے اور کراچی کی سیکورٹی ہنگامی بنیادوں پر مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے علی رضا عابدی کے قتل پر فوری ردعمل دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی رپورٹ فوری پیش کی جائے

مزید خبر یں

پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25سال کی طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میں عمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکاﺅٹیں ہٹائیں تو30اپریل سے ... تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغواءکے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ،لڑکیوں کو جلد بازیاب کرا کے ذمہ داران کو گرفتار کر لیا جائے گا ،”ابو بچاﺅ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل