نقیب اﷲقتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جر م عائد              نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل، پنجاب حکومت کو بھجوادی              کرائسٹ چرچ واقعہ: جیسنڈا آرڈرن کا حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان       
تازہ تر ین

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف بارے بری خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نواز شریف کا ملازم انکے لیے ذاتی سامان لے کر جیل پہنچا تو جیل انتظامیہ نے یہ کہہ کر قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ اب گنتی مکمل ہو چکی ہے ،کچھ بھی وصول نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان پر زوال کیا آیا ،کل تک انکی خدمات سرانجام دینے والی پنجاب پولیس نے بھی آنکھیں پھیر لیں۔نواز شریف کو نئی جیل میں منتقل ہوتے ہیں کچھ سامان کی ضرورت ہے ۔اس پر اہل خانہ نے ان کے لیے ذاتی سامان بھجوایا اور اس کام کی ذمہ داری جاتی امراء کے ایک ملازم کے سپرد کی گئی۔ملازم سامان لے کر پہنچا اور جیل حکام سے درخواست کی یہ اس سامان کو میاں نواز شریف تک پہنچا دیا جائے۔جس پر جیل حکام نے سامان لینے سے صاف انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ اب گنتی مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد کسی بھی قسم کا سامان وصول نہیں کیا جاسکتا۔واضح ہو کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گذشتہ روز احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد نواز شریف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔تاہم سابق وزیر اعظم کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے کی درخواست قبول کر لی گئی اور انکو ایک رات اڈیالہ جیل میں رکھ کر صبح بذریعہ پرواز لاہور بھیج دیا گیا ہے۔اس موقع پر جیل کے باہر کارکنوں کی نہایت مایوس کُن تعداد موجود تھی جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب کا کوئی بڑا نام بھی جیل کے باہر موجود نہیں تھا۔ کارکنان نے جیل کے باہر نعرے بازی کی اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ لیکن کسی بڑے پارٹی رہنما نے پارٹی قائد کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے موقع پر ان کا استقبال کرنے کی زحمت نہیں کی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئے تھا۔

مزید خبر یں

کراچی(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی۔وہ کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے تھرکول اتھارٹی کرپشن کیس میں وزیراعلی سندھ سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیاہے،دوران سماعت جسٹس گلزار آڈٹ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہاکہ 105ارب روپے خرچ کردیئے لیکن تھر والوں کوایک گلاس صاف پانی ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا ... تفصیل