خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

چیف جسٹس کا ملک کے معروف بیکری گروپ کیخلاف دھماکے دار فیصلہ ، وجہ کیابنی ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک کے معروف بیکرز گروپ کے ملک بھر میں موجود آئس کریم یونٹس کو بند کرنے کا حکم دیدیا ، اس کے ساتھ دیگر بیکری اشیا کی فوری جانچ کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شکایت سنی ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان نے موقف اپنایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گورمیٹ کے آئس کریم یونٹس پر چھاپہ مارا تو استعمال کی جانے والی اشیا غیر معیاری نکلیں اس پر یونٹس کو بند اور جرمانے کی کارروائی کی گئی تو گورمیٹ کے ٹی وی چینل جی این این نے میری کردار کشی کی ٹی وی پر مہم شروع کر دی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے شکایت پر فوری طور پر ملک بھر میں معروف بیکر گروپ کے آئس کریم یونٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ، اس کے ساتھ چیف جسٹس نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ بیکری مصنوعات کو بھی فوری طور پر جانچا جائے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت تیار کی جا رہی ہیں یا نہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ٹی وی چینل کسی کی ناجائز کردار کشی کر رہا ہے تو کیوں نہ اس ٹی وی چینل کو ہی بند کر دیا جائے ، چیف جسٹس نے چینل بندش کا حکم دینے کی بجائے چینل کے مالک اور پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل کو کل عدالت طلب کر لیا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ٹی وی چینل کے بیورو چیف کی بھی سرزنش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ آپ کس طرح رات گئے مجھے سفارشی فون کروا سکتے ہیں ، اس سلسلے میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل