وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا              برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

جس پستول سے گولی ماری گئی اس سے ماضی میں کس شخص کو قتل کیا گیا تھا ؟انکشاف نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں تہلکہ خیز پیش رفت ہوئی ہے ، تحقیقات کرنے والے اداروں کو فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق موقع واردات سے ملنے والے گولیوں کے خول میچ کر گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ 10 دسمبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ایک احتشام نوجوان کو قتل کیا گیا تھا جس میں 30 بور کی یہی پستول استعمال کی گئی تھی جس کے خول میچ کر گئے ہیں ۔مرتضیٰ وہاب کا کہناہے علی رضا عابدی کے قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کر لیا گیا ہے اور چیف منسٹر نے اس واقعے سمیت تمام کا نوٹس لے لیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے سامنے دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنی گاڑی گھر کے اندر داخل کر رہے تھے ۔جس کے بعد ان کے والد انہیں ہسپتال لے کر پہنچے لیکن وہ راستے میں دم توڑ چکے تھے ۔

مزید خبر یں

ملتان(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت میں الیکشن تک اتار چڑھاو دکھائی دےگا، ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے ۔ میڈیا ... تفصیل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اکھاڑ پھینکا ہے ، اب ترقی کی راستے پر گامزن ہے،ہمسایہ اور دیگر دوست ممالک خطے میں امن کے منتظر ہیں،وسط ایشیائی ریاستوں نے نوروز فیسٹیول کا ... تفصیل