سعودی عرب نے پاکستانی کیلئے ویزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کی باضابطہ منظوری دیدی              وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پیر 18 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا              نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی عائد کردی              پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے فلم اتھارٹی بورڈ بنانے کا فیصلہ              حکومت کا ہولی کے موقع پر مستحق ہندو خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ              وزیراعظم عمران خان ،چیئر مین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم عبد الصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا              سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل،کل17فروری کو پاکستان پہنچیں گے              سعودی ولی عہد کی آمد ،اسلام آباد، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ،موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ       
تازہ تر ین

پنجاب حکومت نے ہمسایہ ملک چین کی بڑی پیشکش ٹُھکرا دی، وجہ کیابنی ؟ جان کر آپ بھی ششدرر ہ جائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان چین اقتصاری راہداری پر کام شروع ہونے کے بعد سے ہی پاک چین تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے لگے ۔ چین نے کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملا۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے چین کی ایک بڑی پیشکش ٹُھکرا دی ہے۔ چین کے ایشین انفراسٹرکچر بینک نے ویسٹ واٹر منصوبے کے لیے انتہائی آسان شرائط پر 40 ارب کا قرض دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا اور منصوبے کی سٹڈی کے لئے 7 لاکھ ڈالر مفت گرانٹ دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔اس قرضے کے سلسلے میں واسا اور ایشین انفراسٹرکچر بینک کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔ اور رواں ماہ قرضے کے معاہدے پر بھی دستخط کئے جانے تھے۔یہی نہیں اس حوالے سے واسا حکام کی جانب سے اس منصوبے پر عالمی بینک کے قرض سے تعمیر کی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ لیکن بعدازاں پنجاب حکومت نے پانی کے ذخائر بڑھانے کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بجائے ٹنل بورنگ ٹیکنالوجی اور سرفیس واٹر منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔واسا حکام کی جانب سے ایشین انفراسٹرکچر بینک سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں نرم شرائط پر قرضہ ٹنل بورنگ پراجیکٹ اور سرفیس واٹر منصوبے کے لئے جاری کرنے کی درخواست کی ۔ ایم ڈی واسا نے سرفیس واٹر منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے بھی ایشین انفراسٹرکچر بینک کو مائل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ایشین انفراسٹرکچر بینک نے مذاکرات میں ویسٹ واٹر منصوبہ شامل نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا، چین کی پیشکش ٹُھکرانے پر پنجاب حکومت کو آسان شرط پر ملنے والے قرض سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی کئی کمپنیاں پاکستان میں متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

مزید خبر یں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے اور پاکستان سعودی عرب کوعالمی سطح پر ایک طاقت ور ملک کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی ... تفصیل

لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہونا ہے ،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جس طرح کارڈیک کی بجائے دوسرے ہسپتال لایاگیا اس پر تشویش ہے۔جناح ہسپتال میں زیر علاج ... تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔نجی ٹیو ی کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے التوا کے معاملے پر وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں پر ... تفصیل