لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ماسکو پہنچے تو ان کیساتھ کیا ہوا؟اس موقع پر دیگر کون حکام موجود تھے؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے 4 ملکی دورے کے آخری مرحلے میں روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، جہاں ان کی اپنے روسی ہم منصب سرگے لاورو اور روسی وزارت خارجہ کے دیگر حکام سے ملاقات کا امکان ہے۔ماسکو پہنچنے پر روسی حکام نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس سے قبل اپنے دورے کے پہلے 2 روز میں انہوں نے کابل، تہران اور بیجنگ کا دورہ کیا تھا اور وہاں اپنے ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں تینوں پڑوسیوں کے ساتھ علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔دورہ کابل کے دوران شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے الگ الگ ملاقات کی تھی، اس دوران شاہ محمود قریشی نے علاقائی استحکام کے لیے افغانستان میں امن پر زور دیا تھا اور اس عمل میں مدد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس کے بعد دورہ تہران میں ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے ملاقات کی تھی اور باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری اہمیت پر رضا مند ہوئے تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز چین کے درالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا تھا، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب سے ملے تھے۔اس حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ دورہ چین کے دوران شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی تھی اور ’باہمی اور علاقائی معاملات‘ سمیت خاص طور پر افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل