برطانیہ ، پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی شہریوں کیلئے ای ویزا کا اجراءشروع کر دیا              حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

علی رضا عابدی کے بعد کونسے 25سیاستدان دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں؟ الرٹ جاری

اسلام آباد(نیو زڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے بعدکراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیاہے،ذرائع کے مطابق 25سیاست دانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،جنہیں دہشت گردی نشانا بنانا چاہتے ہیں علی رضا عابدی کو بھی کئی دنوں سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک وفاقی وزیر سمیت دیگر کئی رہنمائوں کی جان بھی خطرے میں ہے ۔ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ دیگر رہنمائوں کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ علی رضا عابدی نے بھی کچھ روز قبل ایک نجی محفل میں بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔علی رضا عابدی کے قتل اور دیگر رہنمائوں کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد کراچی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی پولیس اور سندھ رینجرز کو الرٹ رہنے او رکراچی کی سیکورٹی ہنگامی بنیادوں پر مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر حملے کے بعد علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے ابتدائی پیش رفت میں دونوں واقعات میں تین مختلف گروپوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے اداروں کو شواہد ملے ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ میں سیاسی رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم لندن گروپ ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی اور ایک ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ایم کیو ایم لندن نیٹ ورک غیر ملکی ایجنسی کی مدد سے کراچی کے اندر ٹارگٹ کلنگ اور خوف کی فضا پیدا کرنے میں ملوث ہے۔جبکہ تجزیہ کاروں نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کو خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ۔ذرائع کے مطابق شہرقائد میں25 کے قریب سیاستدان ہیں جن کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہے اور ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یوم پاکستان کے موقع پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہر قربانی دیں گے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے ،مدینہ کی ریاست کے بعد دنیا میں پاکستان دوسری ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ، پاکستان کے آئین میں ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے یہ ملک عظیم مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کیا، ہمیں اس منزل ... تفصیل