لورالائی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر 4ساتھیوں سمیت ہلاک              حکومت کا شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ              وزیر پٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا              پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

مزید بارشیں ، شہری تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے، لاہور میں درجہ حرارت 3، اسلام آباد میں صفر ہو گیا، دھند کے باعث ٹریفک کی روانگی، ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں ہیں، پنجاب میں پھول نگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں شدید دھندرہی، قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 20 میٹر تک رہ گئی۔ دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، بیرون ملک سے آنے اور جانے والی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، ایم ون رشکئی سے پشاور تک بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے تک بارش کے کوئی امکانات نہیں، موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔24 گھنٹوں کے دوران ملک کا سرد ترین مقام سکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام اور استور میں منفی 8، قلات منفی 7، گلگت منفی 6، کوئٹہ اور راولا کوٹ منفی 5، مالم جبہ، دیر اور بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں 11، لاہور 4، پشاور ایک، مظفر آباد میں صفر، فیصل آباد 2، ملتان 5، جبکہ حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے نئی سول ایو ی ایشن پالیسی ،تمام بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ معاہدوں کے جائزے ، 10 رکنی گروبندھک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری اور سی ڈی اے اور ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانے کی ہدایت کی ... تفصیل

لاہور ( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،محمد نواز شریف کی ضمانت پر اللہ تعالی کا شکر ادا ... تفصیل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا کاروان بھٹو شہر حیدر آباد پہنچ گیاہے۔کوٹری پہنچنے پر ٹرین مارچ سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔ہم اپنے مستقبل ... تفصیل