سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ن لیگ کا 30 دسمبر کو یوم تاسیس منائینگے یا نہیں ؟ ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مسلم لیگ ن کا 30 دسمبر کو یوم تاسیس نہ منانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال 30 دسمبر کو مسلم لیگ ن یوم تاسیس مناتی ہے۔ لیکن رواں برس امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تاسیس کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کسی شہر میں کوئی بُکنگ نہیں کروائی گئی نہ ہی کسی قسم کے کوئی انتظامات کیے گئے ہیں ۔مریم نواز نے بھی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا جس سے ان کی عدم شرکت کا اشارہ مل گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو بھی یوم تاسیس کے حوالے سے کسی لائحہ عمل سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی سزا اور گرفتاری سے پہلے مسلم لیگ ن کی بیٹھکوں میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر نواز شریف کو سزا ہوئی اور انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔عوامی رابطہ مہم کا آغاز 30 دسمبر کو لاہور میں مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریب سے کیا جائے گا۔ لیکن نواز شریف کی گرفتاری کے بعد تو جیسے مسلم لیگ ن کو سانپ ہی سونگھ گیا ہے ۔ یوم تاسیس کے حوالے سے نہ تو کوئی بُکنگ کروائی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی انتظامات کیے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پارٹی رہنماؤں نے بھی مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا نہ ہی اس حوالے سے کسی تقریب کے منعقد کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تاسیس نہ منائے جانے پر پارٹی کارکنان بھی کافی مایوس ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج دراصل کٹھ پتلیوں ... تفصیل

پشاور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کے 4 ملزمان کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق کونسلر عارف خان سمیت دو کو عمر قید اور دو کو بری کردیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قتل کیس میں تحریک انصاف سے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت انتہاپسند کالعدم جماعتوں کے دفاع میں کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف بات کرنے والوں ... تفصیل