پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی              منی لانڈرنگ کیس منتقلی کیخلاف اپیل، آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم              لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کر نے کا حکم              سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی       
تازہ تر ین

بے روز گار نوجوان تیاری کرلیں ۔۔۔ قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قطر کی وزارت داخلہ کے تحت اسلام آباد میں پہلے قطر ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے سینٹر کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے یہ عمل قطر کی ریاست انجام دیتی تھی لیکن اب جس ملک سے درخواست موصول ہوگی وہیں ویزے کا اجرا کیا جائے گا، ایسا ہی ایک ویزا سینٹر کراچی میں بھی کھولا گیا ہے۔قطر کے سفیر سقر بن مبارک نے کہا کہ پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد قطر میں 2022ءمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے بنائے جانے والے منصوبوں کی تکمیل میں حصہ لے سکیں گے۔قطر میں روزگار کے حصول کیلئے درخواست دینے والے افراد کو ورک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے اور اس کیساتھ بائیو میٹرک کا اندراج کروانے کے علاوہ قطر ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔سقر بن مبارک نے مزید کہا کہ ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 5سال میں تنقید کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، فکر یہ ہے کہ احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹویٹ کر کے قطر ویزہ سنٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں پرکشش مواقع فراہم کریں گے

مزید خبر یں

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رﺅف مرزا پر ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ... تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تمہارے پاس نیب ہے تو بلاول بھٹو پاس کے عوام ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ آج پھر دنیا دیکھے گی ،عوام کی طاقت کس کے ... تفصیل