خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران قتل کے ذمہ دار قرار              نیواسلام آباد ائیر پورٹ سی اے اے سے لیکر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ              پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ طے پاگیا              مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

عمران خان دھوکے باز لیڈر، اب مزید ایسا نہیں چلے گا، احسن اقبال کے بیان نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے والا اور دنیا میں وقار دلانے والا کوٹ لکھپت جیل میں ہے جبکہ سازش کرنے والا اور ملک کو اقتصادی بدحالی میں پھینکنے والا مزے سے ایوان وزیراعظم میں بیٹھا ہے۔ہم حکومت کو مناسب وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ اپنی ناکامیاں ہمارے کندھوں پر نہ ڈال سکیں اور قوم کو معلوم ہو سکے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا دھوکے باز لیڈر عمران خان ہے جس نے قوم سے جھوٹ بولا اور عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جس شخص نے پاکستان کو بچایا اور دنیا میں اس کا وقار بلند کیا وہ آج کوٹ لکھپت جیل میں بند ہے لیکن جس نے پاکستان میں سازش کی، پاکستانی معیشت کو پنکچر کیا، ملک کو اقتصادی بدحالی میں پھینکا اور دنیا میں پاکستان کو دوبارہ بھکاری بنایا، وہ مزے سے ایوان وزیراعظم میں بیٹھا ہوا ہے۔ یہ تماشہ پوری قوم دیکھ رہی ہے لیکن اس سے ہمارے قدموں میں کوئی لرزش نہیں آئی، ہمیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی عوام کا انتخاب نہیں تھی اور عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، منتخب وزیراعظم نہیں، یہ مصنوعی بندوبست زیادہ دیرتک نہیں چلے گا اور بالآخر عوام کی رائے اور مینڈیٹ ہی جیتے گا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) دوبارہ اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قیادت کا کوئی بحران نہیں ہے کیونکہ ہمارے قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف ملک کے اندر موجود ہیں۔ پارٹی کی قیادت باقاعدگی کیساتھ ان سے رابطے میں ہے جبکہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوتے ہیں جن کیساتھ مکمل مشاورت کی جاتی ہے البتہ روزمرہ کے معمولات اور معاملات نپٹانے کا اختیار پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ کو دیا گیا ہے، لہٰذا قیادت کا کوئی بحران نہیں اور پارٹی مضبوط ہے جبکہ عدالتی فیصلوں سے پارٹی کی ہمدردی اور حمایت میں زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ لوگ جان چکے ہیں کہ ان ریفرنسز میں ماسوائے نواز شریف کو نشانہ بنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کم ترین اکثریت کیساتھ حکمرانی کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کی تعداد 156 ہے جبکہ اکثریت چار سے چھ ممبران کی ہے اور باقی سارے ادھار اور مانگے تانگے کے لوگ ہیں جو کسی بھی وقت ان کے ہاتھ سے نکل سکتے ہیں۔ لیکن ہم حکومت کو ایک مناسب وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ اپنی ناکامیاں ہمارے کندھوں پر نہ ڈال سکیں اور یہ نہ کہیں کہ ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں اور ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ ہم انہیں ایکسپوز کریں گے تاکہ قوم کو پتہ چل سکے کہ عمران خان نے جو وعدے کئے تھے، وہ سب دھوکہ تھا۔ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاست کا سب سے بڑا دھوکے باز لیڈر عمران خان تھا جس نے اپنے اقتدار کیلئے اس قوم کو دھوکہ دیا اور قوم سے جھوٹ بولا۔

مزید خبر یں

 راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا آپریشن سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے لے کر پی آئی اے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ... تفصیل

لاہور( نیوزڈیسک)ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میںخلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا،جس کے بعد پنجاب حکومت ... تفصیل