کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

آسیہ بی بی کے دفاع کیلئے پاکستان جاؤں گا، کون آرہا ہے ؟ نام بارے پتہ چل گیا

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے جلا وطن وکیل سیف الملوک نے کہا کہ میں آسیہ بی بی کے دفاع کے لیے پاکستان ضرور جاؤں گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی موکلہ آسیہ بی بی کے دفاع کے لیے پاکستان واپس لوٹ جاؤں گا۔ یاد رہے کہ سیف الملوک جان کو خطرے کے پیش نظر پاکستان سے ہالینڈ چلے گئے تھے جہاں وہ تاحال مقیم ہیں۔واضح رہے کہ مغربی ممالک نے آسیہ بی بی کو کرسمس پاکستان سے باہر منانے کی دعوت دی تھی۔ کئی مغربی ممالک نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کو کرسمس منانے کے لیے یورپ جانے کی اجازت دی جائے۔ آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے نیدرلینڈ، جرمنی ، انگلینڈ اور فرانس میں متعلقہ حکام سے بات کی ، جنہوں نے آسیہ بی بی کو کرسمس منانے کے لیے یورپی یونین ممالک کا سفر کرنے کے لیے حکومتی اجازت دلوانے کا کہا تھا۔قبل ازیں جرمنی نے پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی اور ان کے اہل خانہ کوپناہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ نومبر میں جرمنی کے رکن پارلیمان پروفیسرہیربرٹ ہرٹے نے ایک جرمن ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق بھی کی اور بتایا کہ جرمن حکومت نے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے افراد کو رہائشی ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ آسیہ اور ان کے اہل خانہ نے کرنا ہے کہ وہ جرمنی آنا چاہتے ہیں یا نہیں۔کیونکہ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی آسیہ بی بی کو اسی طرح کی پیشکش کر چکے ہیں۔ اس طرح اب آسیہ کے پاس انتخاب کا مکمل اختیار موجود ہے کہ وہ کس مغربی ملک میں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں، تاہم اس حوالے سے آسیہ بی بی کی جانب سے کوئی فیصلہ کیے جانے کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا کہ وہ کس ملک میں پناہ لینا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ آسیہ بی بی گذشتہ 8 سال سے سینٹرل جیل ملتان میں قید تھیں۔انہیں توہین رسالت کے کیس میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔جس کو لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا۔ تاہم 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی پر لگنے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ آسیہ بی بی کے خلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا تھا، اسی باعث ان کی پھانسی کی سزا ختم کرتے ہوئے انہیں رہا بھی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔ ملک کے بڑے شہروں میں حالات کئی روز تک کشیدہ رہے۔ تاہم بعد ازاں حکومت اور مظاہرین میں معاہدہ طے پا گیا۔ 5 نکاتی معاہدے کے بعد حکومت اور مظاہرین میں اتفاق پایا گیا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل میں حائل نہیں ہو گی۔آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ مظاہروں میں ہونے والی شہادتوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔معاہدے میں طے پایا ہے کہ گرفتار کئیے جانے والے کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔تحریک لبیک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس سارے واقعے میں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک کے قائدین اس پر معذرت خواہ ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،کسان کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے اور عوام غربت کی چکی میںپس رہے ہیں ،میرے حوصلے بلند ہیں ،سدا حالات ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قانون ساز بیرون ملک نہیں گئے یہیں موجود ہیں، عمران خان کیوں پارلیمنٹ نہیں آتے ؟ ہم قومی حکومت کے قیام کی ضروت نہیں ،نہ حامی ہیں،منی بجٹ کی کسی صورت ... تفصیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بعض اراکین اسمبلی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور وہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند کیوں ہیں؟۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاستدانوں کے کرنے ... تفصیل