تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی              کھیل کے میدان سے افسوسناک خبر اہم ترین عہدیدار نے تنگ آکر استعفیٰ دیدیا              قطر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمند افراد متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی              یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی ، عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا              سیاحوں کی بس میں دھماکہ ، ہلاکتیں ، متعدد زخمی ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جانئے              پارسل بھیجنا ہو تو دورنہ جائیں، اب ڈاکخانے کا عملہ ہی گھر بلا لیں ایسی سہولت متعارف جان کرآپ بھی دانتوں تلے انگلیاں دبا لینگے              باکمال لوگ ، لاجواب سروس کے شاندار اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیئے ،جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے              اہم ترین ساہم ترین سیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئےیاسی رہنما رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے، لڑکی کون؟ کس بڑی شخصیت کی بیٹی ہیں ؟ جانئے              خوفناک حادثے نے سب کو رُلادیا ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار       
تازہ تر ین

ای سی ایل میں مزید کس کس کا نام ہے؟وزیر اطلاعات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے،ای سی ایل میں مزید کس کس کا نام ہے نہیں بتا سکتا، دو دن میں پتا چل جائے گا،ای سی ایل میں دیگر ناموں کا بتا دیا تو لوگ ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے.فواد چوہدری نے ایک اور خبر دیتے ہوئے کہا کہ زرداری،فریال اور مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر ہوگا،مجموعی طور پر 16 افراد کیخلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔جمعرات کو بلاول بھٹوکی تقریر پرردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف بیٹے نالائق ،باپ کو پھنسا دیا دوسری جانب باپ نالائق اور بیٹے کو پھنسا دیا، پارک لین کا ڈائریکٹرکسی اورکوبنانے پربلاول والد سے ناراض ہیں،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کواپنا حصہ فاٹا کو دینا ہے،سندھ رکاوٹ بنا ہوا ہے این ایف سی ایوارڈ میں،جس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں دے پا رہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارک لین میں بینی فشری ہیں، زرداری ،بلاول ہاوس کے سارے معاملات جعلی اکاونٹس سے ہوتے تھے، نواز شریف اورزرداری نے عوام کے پیسے کیساتھ جو کچھ کیا سب کو معلوم ہے، زرداری صاحب حکومت سندھ کیساتھ ملکر ایک نیٹ ورک چلاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان توپہلے اقتدار میں نہیں رہے جو ان کا احتساب ہو، 10 سال کون اقتدارمیں تھا؟جنہوں نے پیسے بنائے انکا احتساب ہونا ہے،سندھ میں کوئی بھی 10 لاکھ سے اوپر والے ٹھیکے کا پیسا جعلی اکاونٹ میں جاتاتھا۔فواد چودھری نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں عوام نکلیں کیوں کہ ان کی جائیداوں کو خطرہ ہے،آج کی پیپلزپارٹی کاذوالفقار بھٹو ، بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر بھٹو کی فلاسفی کو برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں مسائل ہیں لیکن اس کو رول بیک نہیں کریں گے،18 ویں ترمیم کی سب سے بڑا فائدہ پی ٹی آئی کو ہے،ہم اس کے خلاف نہیں،این ایف سی کوچھیڑنے کی اس لئے ضرورت ہے کیونکہ فاٹا کو 3 فیصد بڑھایا جائیگا۔

مزید خبر یں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر نظر رکھنے کےلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم نے ساہیوال واقعہ پر قوم کو جوابدہ ہیں، انہیں آرام ... تفصیل

لاہور(نیوزڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ظلم اور بربریت ہے جس پر پوری قوم صدمے میں ہے، کسی بھی معذب معاشرے میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم متاثرہ خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان شااللہ ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج ... تفصیل